جناب مرزا چشتی صابری نے دلت محلہ میں پرچم کشائی کی
بیدر: 15/اگست(وائی آر) آج جمعرات کی صبح 8بج کر 30منٹ پر شاہ پور ریلوے گیٹ کے دائیں جانب واقع کالونی میں یومِ آزادی تقریب منعقد کی گئی۔پرچم کشائی اور قومی ترانے کے پڑھے جانے کے بعد بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے مرزاچشتی صابری نظامی نے کہاکہ اس ملک کی آزادی کے لئے بلالحاظ ذات پات ایک ملک اور ایک قوم بن کر جو جوبھی جدوجہد کی گئی اور بالآخر بھارت کو آزادی دلائی میں انہیں سلام پیش کرتاہوں۔
اس ملک کی آزادی کے بعد بلاتفریق مذہب جن لوگوں نے قومی ایکتا اور قومی یکجہتی کے لئے کوشش کی اور کررہے ہیں انہیں بھی اپنا سلام پیش کرتاہوں۔ دعا ہے کہ وہ اپناکام حصول کامیابی تک مسلسل جاری رکھیں۔
میری یہ بھی دعا ہے کہ اس دیش میں سبھی مذہب وملت کے لوگ آپسی بھائی چارگی کو کبھی نہ چھوڑیں اور دنیا میں اس دیش کو ایک مثالی دیش بنادیں کہ یہاں سب لوگ بھائی بھائی بن کر رہتے ہیں اور دیش کی ترقی ودفاع کے لئے سب ایک جان ہوجاتے ہیں۔
اس تقریب میں کاشی ناتھ کامبلے، خواتین، بچے بڑے اور ضعیف حضرات موجودتھے۔ جناب مرزاچشتی صابری نظامی کی شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔بعدازاں شیرینی کی تقسیم عمل میں آئی۔