علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

بیدر: 73ویں یوم آزادی کے موقع پربھگت سنگھ یوتھ بریگیڈ بیدر نے نکالاترنگا مارچ

بیدر: 15/اگست(وائی آر) آج 15/اگست اور73ویں یوم آزادی ہند کے موقع پر بھگت سنگھ یوتھ بریگیڈ بیدر کی جانب سے ایک کیلومیٹر طویل ”ترنگا“ کے ساتھ ترنگامارچ کیاگیا۔

جس کاآغازمبینہ طورپر پاپناس گیٹ سے ہوا۔ اس ترنگامارچ میں بی جے پی قائدمسٹر سوریہ کانت ناگمارپلی، کلاس ون کنٹراکٹر مسٹر گروناتھ کولور، بی جے پی قائد بابووالی، ویرپاکش گادگی اور دیگر قائدین شامل رہے۔

یہ ترنگامارچ پاپناس سے گردوارہ گیٹ، مڑیوال سرکل، روٹری کنڑامبے سرکل، کری اپا سرکل اور امبیڈکر سرکل سے ہوتے ہوئے بھگت سنگھ سرکل پر پہنچ کر اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس ترنگامارچ میں این سی سی کے طلبہ بھی نظر آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!