علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

نوجوان آگے بڑھ کر ملک کی باگ ڈور سنبھالیں: یومِ آزادی پرایم ایل سی بیدر اروندکمارارلی کی تلقین

بیدر: 15/اگست(وائی آر) عزت اسے ملتی ہے جو لگاتار، بے لوث اور بے باکانہ طریقے سے کام کرتا چلاجاتاہے۔ اس کی تازہ مثال بیدر کے نوجوان رکن قانون سازکونسل (ایم ال سی) جناب اروندکمارارلی ہیں۔ وہ آج جشنِ یومِ آزادی ہند کے موقع پر مختلف پروگراموں میں مصروف رہے۔

اتنے پروگرام شاید ہی کسی دوسرے سیاست دان نے کئے ہوں۔ صبح کی اولین ساعتوں میں اروندکمارارلی نے اپنے دفتر موقوعہ جنواڑہ روڈ بیدر پر 73ویں یوم آزادی کاجشن ترنگالہراکر منایا۔ اس کے بعد انھوں نے جشن آزادی کادوسرا پروگرام بیرون شاہ گنج اپنے طبقہ کے افراد کے ساتھ منایا۔تیسرا پروگرام درگاہ پورہ کے سینٹ جان پبلک اسکول میں تھا۔ جہاں انھوں نے پرچم کشائی کی اور خطاب کیا۔

اسی طرح انھوں نے قدیم شہر کے درگاہ پورہ میں واقع منجیرا بی ایڈ کالج میں بھی پروگرام دیا۔ان تمام پروگراموں کا لب لباب یہی تھاکہ انھوں نے نوجوانوں کو آگے بڑھ کر کام کرتے ہوئے دیش کی باگ ڈور سنبھالنے کے لئے آواز دی اور بتایاکہ اس وقت ملک میں جمہوریت پر برا وقت آیاہواہے۔

اس پس منظر میں ملک کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ جمہوریت اور آئین ہند کو بچانے کے لئے آگے آئیں۔ اگر ایسا نہیں کیاگیاتووہ دن دور نہیں جب ملک کا”دیوس“ منانا دوبھر ہوجائے گا۔ اسلئے تمام افراد جمع ہوکر ملک نے مجھے کیادیا ہے، سوچنے کے بجائے میں ملک کو کیادے سکتاہوں، اس سوچ اور فکر کے ساتھ مل جل کر بیٹھیں اور ملک کی خدمت کے لئے خود کو تیار کریں۔

تنقید سے خود کو بچائیں۔ اگر ہر کوئی سوچتا ہے کہ میں اچھا رہوں اس کے لئے کام کروں تو یہ سوچ مثبت ہونی چاہئے کیونکہ ایسا سوچنے اور محنت کرنیو الوں سے ایک اچھا گاؤں بنتاہے۔ کئی گاؤں مل کر شہر، ضلع، اور ریاست بنتی ہے۔ اور کئی بہتر ریاستیں ملک کو ایک بہترین مستقبل دے سکتی ہیں۔اس لئے نوجوانوں کو آگے آنا چاہئے۔

ان کے ساتھ بی جے پی کے ایم ایل سی رگھوناتھ ملکاپورے، صدر ضلع پنچایت گیتا چدری،امرت چمکوڑے، راجو کڈیال، عبدالعلی نیوزایڈیٹر روزنامہ حیدرآباد کرناٹک، لندن سے تشریف لائے انورالمبین، فتحٌ مبین عرف حاجی، رحمت الامین، اور دیگر شخصیات وافراد شریک رہے۔ تمام مقامات پر اروندارلی کی شالپوشی وگلپوشی اور مومنٹودے کر عزت افزائی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!