اترپردیشریاستوں سے

اتر پردیش پولس نے ریاست بھر میں سڑکوں پر نماز پڑھنے پر پابندی عائد کردی

اتر پردیش پولس نے پوری ریاست میں سڑکوں پر ہونے والی جمعہ کی نماز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ پولس ڈائریکٹر جنرل او پی سنگھ نے اس سلسلے میں کہا کہ ”خاص مواقع پر جب زیادہ بھیڑ جمع ہوتی ہے تو ضلع انتظامیہ کے ذریعہ اس کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

لیکن ہر جمعہ کی نماز کے دوران اس روایت کو باضابطہ طور سے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔“ سبھی ضلع پولس سربراہان اور دیگر افسران کو اس سلسلے میں گائیڈ لائنس جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سڑکوں پر جام لگا کر نماز ادا نہ کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!