جموں میں پابندیاں ختم اورہٹالی گئی ہیں لیکن کشمیر کے کچھ حصوں میں جاری ہیں: جموں وکشمیر پولیس کا دعوی
جموں وکشمیر پولیس نے دعوی کیا کہ جموں میں پابندیاں ختم ہٹالی گئی ہیں لیکن کشمیر کے کچھ حصوں میں وہ ابھی بھی جاری ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس (لا اینڈ آرڈر) منیر خان نے بدھ کے روز کہا کہ جموں سے پابندیاں ہٹالی گئی ہیں اور اسکولوں اور دیگر اداروں میں کام ہورہاہے ، لیکن کشمیر کے کچھ حصوں میں ابھی بھی پابندیاں عائد ہیں۔
ایک سینئر پولیس افسر نے دعوی کیاکہ مجموعی طور پر وادی کشمیر میں صورتحال معمول اور پرامن ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں پابندیاں عام طور پر عائد نہیں بلکہ کچھ علاقوں میں احتیاطی تدابیر کے طور کی گئی ہیں.
عہدیدار نے بتایا کہ وادی کشمیر میں دن بہ دن صورتحال معمول پر آتی جارہی ہے اور 15 اگست کے بعد مرحلہ وار طریقے سے پابندیاں آہستہ آہستہ ختم کردی جائیں گی۔ادھر ، جموں و کشمیر انتظامیہ نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں عائد پابندیوں کو مرحلہ وار طریقے سے ختم کیا جائے گا اور اس کا جائزہ سب سے پہلے مقامی حکام لیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ 15 اگست کو وادی کشمیر میں اس وقت کرفیو نافذ کردیا گیا تھا جب مرکزی حکومت نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے اور اس کو جموں و کشمیر اور لداخ کے دو مرکزی خطے بنانے کے لئے ریاست کے خصوصی درجہ کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔