ریاستوں سےمہاراشٹرا

ایس آئی او مہاراشٹرا ساؤتھ نے ایک ہی دن میں 9لاکھ روپئے ریلیف فنڈ مغربی مہاراشٹرا کےسیلاب زدگان کے لیے جمع کیا

مغربی مہاراشٹرا کےسیلاب زدگان کے لیے ایس آئی او کی یک روزہ مہم کا تقریباً 100 مساجد میں اہتمام، عید کے موقع پر مصلیان کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے 9 لاکھ روپیوں کا تحفہ

ممبئی: بھارت کی مشہور و معروف طلباء تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا، ساؤتھ مہاراشٹرا کی جانب سے کولہاپور، سانگلی و دیگر سیلاب متاثرین کے لئے مالی امداد جمع کرنے کی مہم کا اعلان کیا گیا تھا.

عیدالاضحٰی کے موقع پر ایس آئی او کے وابستگان نے جماعت اسلامی و بعض دیگر مقامی تنظیموں کے اشتراک سے عید گاہوں اور مسجدوں کے باہر اعانتیں وصول کیں. نماز کی ادائیگی کے بعد عمل میں آئی اس مہم کے ذریعے ریاست بھر سے تاحال تقریباً 9 لاکھ روپے کی رقم جمع کی جاچکی ہے.
ریاست کی سطح پر ایس آئی او کی جانب سے سیلاب متاثرین کو راحت پہنچانے کی غرض سے مالی اعانت جمع کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے.

ایس آئی او کی مقامی اکائی و ریاستی ٹیم متاثرہ علاقوں میں دیگر این جی اوز کے ساتھ مل کر راحتی کاموں کو انجام دے رہی ہے. فی الحال ان علاقوں میں ضروریات زندگی کے بنیادی سامان، طبی امداد، اور بے گھر لوگوں کے سہارے کے لیے قیام و طعام کی کوششیں کی جارہی ہیں.

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ ہی ایس آئی او جنوبی مہاراشٹرا نے تقریباً دو لاکھ پچاس ہزار کی امداد آسام اور بہار کے سیلاب زدگان کیلئے روانہ کی ہے.

ایس آئی او جنوبی مہاراشٹر کے سیکریٹری جنرل عزیر احمد رنگریز نے بتایا کہ "عید الاضحٰی کے موقع پر مہاراشٹرا کے مسلمانوں نے کولہاپور اور سانگلی کے لوگوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر تعاون کیا ہے. زائد از 100 عید گاہوں اور مساجد کے باہر تنظیم کے وابستگان نے بعض مقامی تنظیموں و جماعت اسلامی کے اشتراک سے مالی اعانتیں وصول کی.

ایس آئی او نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی چرم کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم کو بھی سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے استعمال کیا جائے گا.”

مزید تفصیلات کے لئے:

8983087587
8700520689
SIO South Maharashta
www.sio-india.org
mahsouth@sio-india.org

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!