بیدرمیں ٹریفک پولیس کی سخت چیکنگ، عوام میں دہشت، موٹرسائیکل سوارپریشان
بیدر: 13/اگست (وائی آر) آج منگل کی شام اس وقت موٹرسائیکل سواروں میں بڑے پیمانے پر دہشت پھیل گئی جب انہیں معلوم ہواکہ نئے شہرکے بوم گونڈیشور چوک اور ریلوے انڈربریج کے دوسری جانب اشوکا ہوٹل کے قریب پولیس کھڑی ہے اور ٹووہیلر کی چیکنگ ہورہی ہے۔
حالانکہ یہ روزانہ کامعمول ہے کہ اشوکاہوٹل سے 50قدم کی دوری پر واقع مہاویر چوک پر پولیس ٹووہیلرس اور دیگر وہیلرس کی چیکنگ کرتی ہے۔ لیکن آج شام اس نے ون وے راستے کے دونوں جانب کھڑے ہوکر عوام کی شکایت کے بموجب باضابطہ گھیراؤ کیا۔ جس سے عوام میں دہشت پھیل گئی۔ لوگ ریلوے انڈربریج کے راستے پر رک گئے۔ وہ آگے نہیں جاناچاہتے تھے۔
کیونکہ پولیس کے متعینہ مقامات کے علاوہ پولیس نئے مقام سے گھیراؤکرنے کامطلب عوام کے نزدیک کچھ نہ کچھ غلطی نکالنا اور چالان کرنا ہوتاہے۔ اسلئے عوام میں دہشت پھیل گئی۔ واضح رہے کہ اشوکاہوٹل سے نیچے ریلوے انڈربریج اور اس کے ختم پر چیکنگ کرنا دراصل بند گلی کی چیکنگ ہے۔
لوگوں نے محکمہ پولیس سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک پولیس چیکنگ ضرور کرے لیکن مصرو ف ترین اوقات یا خطرناک مقامات پر چیکنگ نہ کرے۔ اگر نوجوان گھر سے ٹووہیلر لے گئے ہیں تو پولیس سے بچنے میں کوئی بھی حادثہ ہوسکتاہے۔
اس لئے پولیس مقامات کے انتخاب میں عوام کے کم سے کم نقصان کوپیش نظر رکھے۔یہ بات پولیس کے لئے دلچسپی اور فرائض سے متعلق ہے کہ راستوں پر جگہ جگہ کھڈے ہیں۔ اور ڈیوائڈر کے بازو میں ریت نما مٹی جمع ہے۔ اس ریت کے سبب گاڑیاں سلپ ہورہی ہیں اور حادثات میں اضافہ ہورہاہے۔ عوامی زندگی کو محفوظ بنانا بھی محکمہ پولیس ہی کی ذمہ داری ہے۔