ہمناآباد میں بسواراج ایچ پاٹل کی تیسری برسی منائی گئی، عوامی قائدین نے آنجہانی کو شردھناجلی پیش کی
ہمناآباد کے سابق رکن اسمبلی و سابق ریاستی وزیر بسواراج،ایچ،پاٹل کی تیسری برسی منائی گئی۔اس موقع پر ہمناآباد کے ویر بھدریشور کلیان منڈپ میں آنجہانی کی یاد میں ایک عوامی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس سے مخاطب کرتے ہوئے انکے بڑے فرزند و رکن اسمبلی ہمناآباد راج شیکھر پاٹل نے کہا کے آنجہانی بسوارج پاٹل نے اپنی زندگی کا سیاسی سفر کا آغاز بطور رکن بلدیہ کیا اسکے بعد ہمناآباد کے رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور دو مرتبہ کابینی درجہ کے وزیر کے عہدے پر اپنی خدمات انجام دیں انہی کی خواہش پر میں نے سیاست میں حصہ لیا اور ہمناآباد کی عوام کے تعاون سے چار مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوا ہوں۔
پہلی مرتبہ جب میں ہمناآباد سے منتخب ہو کر اسمبلی کو پہنچا تو مجھے کسی نے نہیں پہچانہ تھا جب میں نے کہا کے میں ہمناآباد سے ہوں تو دیگر قائدین نے کہا کے آپ بسواراج پاٹل کے فرزند ہیں،ایسی پہچان بنائی تھی میرے والد نے انہیں کے بتلائے ہوئے اُصولوں پر چلتے ہوئے میں نے کامیابی حاصل کی ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل ایم،ایل،سی،وجئے سنگھ ایم،ایل،سی،اروند ارلی،ایم،ایل،سی،گیتا پنڈت چدری صدرنشین بیدرضلع پنچایت،محمد افسر میاں صدربلاک کانگریس کمیٹی ورکن بلدیہ،بی نارائن راکن اسمبلی بسواکلیان،رحیم خان رکن اسمبلی بیدر،بھیم راؤ پاٹل نائب صدر ڈی،سی،سی،بنک بیدر،سید کلیم اُللہ سابق صدر بلدیہ، محمد ریحان ضلعی یوتھ کانگریس سیکریٹری،سید عبدالباسط عمر رکن بلدیہ کے علاوہ کثیر تعداد میں پارٹی کے دیگر قائدین وکارکنان موجود تھے۔