تازہ خبریںخبریںقومی

کانگریس ورکنگ کمیٹی نے تشکیل دی 5 کمیٹیاں، آج رات نئے صدر پر ہوگا فیصلہ

نئی دہلی: نئے کانگریس صدر کے انتخاب کے لئے پارٹی کی اعلیٰ پالیسی ساز اکائی ورکنگ کمیٹی کی ہفتہ کو ہوئی میٹنگ میں کسی نام پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا اور اس کے لئے پانچ کمیٹیاں تشکیل دی گئی جو آج رات آٹھ بجے تک اپنی اپنی رائے پیش کریں گی اور اس کے بعد ورکنگ کمیٹی حتمی فیصلہ لے گی۔

کانگریس میڈیا شعبے کے سربراہ رنديپ سنگھ سرجے والا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ تمام ارکان نے راہل گاندھی سے صدر کے عہدے پر رہنے کی درخواست کی لیکن انہوں نے کہا کہ وہ اپنے استعفے پر قائم ہیں۔ اس کے بعد ورکنگ کمیٹی کے ارکان کی پانچ کمیٹیاں بنائی گئیں جو مختلف مشاورت کر کے آج رات آٹھ بجے تک نئے صدر کے لئے اپنی رائے پیش کریں گی۔

ان کمیٹیوں کی رپورٹ ملنے کے فورا بعد ورکنگ کمیٹی کی پھر میٹنگ ہو گی جس میں نئے صدر کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی اور موجودہ صدر راہل گاندھی نے ان کمیٹیوں میں شامل ہونے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ ان کی موجودگی سے نئے صدر کے انتخاب کاجمہوری عمل متاثر ہو سکتا ہے۔

میں اور راہل نئے صدر کے انتخابی عمل کا حصہ نہیں : سونیا

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ نئے کانگریس صدر کے انتخابی عمل میں وہ اور موجودہ صدر راہل گاندھی شامل نہیں ہوں گے۔

پارٹی کی اعلی ٰ پالیسی ساز اکائی ورکنگ کمیٹی کے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں چل رہے اجلاس کو درمیان میں چھوڑ کر اپنی رہایش گاہ کی طرف نکلتے ہوئے محترمہ گاندھی نے کہا’’ہم دونوں اس عمل کا حصہ نہیں ہو سکتے ۔

میرااور راہل گاندھی کا صدر کے انتخابات میں رہنا درست نہیں ہے ، اس لئے ہم لوگ باہر جا رہے ہیں ‘‘۔اس درمیان ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں پانچ کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی ہے جو مختلف گفت وشنید کر کے پارٹی کے نئے صدر کے لئے اپنی رائے پیش کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!