خبریںقومی

جموں وکشمیر میں کچھ وقت تک مرکز کی حکمرانی ہوگی: مودی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ جموں وکشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ والے آرٹیکل 370 ختم کرکے ریاست کی دو مرکز کے زیرانتظام ریاستوں میں تقسیم کے بعد کچھ وقت تک وہاں براہ راست مرکز کی حکومت ہوگی۔

مودی نے جمعرات کی رات قوم کے نام اپنے خطاب میں کہا کہ جموں وکشمیر میں صدر راج کے بعد ریاست میں ترقیاتی کاموں میں تیزی آئی ہے اور بدعنوانی پر لگام لگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لداخ تو مرکز کے زیرانتظام علاقہ رہے گا لیکن جموں وکشمیر میں یہ نظام نہیں رہے گا اور اسے مکمل ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔ انہوں نے وہاں کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ انہیں کسی طرح سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ان کے درمیان سے اراکین اسمبلی منتخب ہوں گے اور آپ کی اپنی اسمبلی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!