جموں و کشمیر پر ملک نے ایک تاریخی فیصلہ لیا: وزیراعظم نریندر مودی کا قوم سےخطاب
ملک کو دی مبارک باد
وزیر اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر ریاست کے خصوصی درجہ کو ختم کرنے کے بعد پہلی مرتبہ قوم سے خطاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان کے دوران آرٹیکل 370 کو ہٹانے کی کیوں ضرورت تھی اس کا ذکر کیا۔
وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اب ملک بھر کے تمام شہریوں کے حقوق یکساں ہیں اور ان کے فرائض بھی یکساں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب جموں و کشمیر کے عوام کو بھی دیگر ملک کی طرح تمام حقوق فراہم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک نے ایک تاریخی فیصلہ لیا ہے جس کی وجہ سے جموں و کشمیر اور لداخ کے بھائی بہنوں کو فائدہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی میں جو رکاوٹ تھی وہ ہم سب کی کاوشوں سے اب دور ہو گئی ہے۔