مختصر مگر اہم

ایک اپیل، ایک پیغام: اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کے نام

مراسلہ نگار: ساجد محمود شیخ پوجا نگر میرا روڈ

ہمارے ملک بھارت میں ہمارا ماضی بہت شاندار رہا ہے۔ بالخصوص وطن عزیز کی آزادی کی تحریک میں ہم مسلمانوں کا رول نمایاں رہا ہے۔ مگر تعصب کی وجہ سے ہماری درسی کتب سے ان کارناموں کو ہٹادیا گیا ہے۔ اور بدقسمتی سے آج قوم مسلم اپنی شاہکار تاریخ اور اپنےاسلاف کے بلند کارناموں سے بالکل نابلد ہوچکی ہے۔

اسی لیے اپنا مستقبل سنوارنے کے بجائے کیڑے مکوڑوں کی طرح زندگی بسر کر نے پر قانع ہے۔ اگر اس غافل قوم مسلم کو اپنی شاندار تاریخ اور اپنے بزرگوں کے کردار کا علم ہو جائے تو اس کو بننے سنورنے میں کچھ دیر نہیں لگے گی۔

اسکول انتظامیہ اور پرنسپل حضرات سے گذارش ہیکہ جشن آزادی کے پروگرام میں مسلم مجاہدین آزادی کے کارناموں کو اجاگر کریں اور مسلم تنظیموں کو چاہیئے کہ برادران وطن کے ساتھ مشترکہ پروگرام منعقد کریں، مسلم مجاہدین آزادی کے کارناموں سے ان کو بھی واقف کرواٸیں۔

بقول شاعر
اپنے ماضی سے سبق سیکھو تم آٸندہ کام آئے گا
پیچھے جتنا کمان کھینچوگے تیر اتنی ہی دور جائےگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!