کشمیر سے دفعہ 370کے ختم کئے جانے پر بی جے پی بیدر کاجشن فتح
بیدر: 5/اگست (وائی آر) کشمیر سے دفعہ 370کے ختم کئے جانے کی اطلاعات پر بیدر کی بی جے پی یونٹ نے بیدر کے بھگت سنگھ چوک پر جمع ہوکر ”جشن فتح“ منایا۔
تفصیلات کے بموجب بی جے پی بیدر کے ضلع صدر ڈاکٹر شیلندر بیلداڑے کی قیادت میں بی جے پی کے چند نوجوانوں نے بھگت سنگھ چوک پر جمع ہوکر کشمیر سے دفعہ 370کو ختم کئے جانے کی مبینہ طورپر خوشی منائی۔
جشن فتح مناتے ہوئے وزیرداخلہ امیت شاہ کے حق میں نعرے لگائے اورکہاکہ امیت شاہ زندہ باد، دیش کانیتا کیسا ہوامیت شاہ جیسا ہو۔ دیش کاوزیرداخلہ کیساہو، امیت شاہ جیسا ہو۔ دیگر قابل ذکر قائدین میں ریون سدپاجلادھے، بابوراؤکاربھاری اس جشن فتح میں موجودتھے۔