ریاستوں سےمہاراشٹرا

نان گرانٹ اسکول اساتذہ کے احتجاج کو AIITA کی حمایت

آئیٹا مہاراشٹر اور ممبئی ڈویژن کے وفد کی احتجاج میں شامل اساتذہ سے ملاقات

ممبئی: آزاد میدان ممبئی، غیر امدادی (Non Grant )اسکولوں کو% 20 گرانٹ کے سرکلر پر نفاذ نہ کر پانےاور اسی تسلسل سے اب تک% 60 تک کی گرانٹ کی حصول یابی کے مطالبات کو لے کر سینکڑوں اساتذہ 29،جنوری سے اپنے جائز مطالبات کو منوانے کے لئے غیر معینہ مدت تک آزاد میدان میں بیٹھے ہوئے ان اساتذہ کی خیر سگالی و دلجوئی کے جذبے کے ساتھ ساتھ اپنے ہی پیشے سے وابستگی کے سبب آئیٹا مہاراشٹر کے سیکریٹری سید شریف اور ممبئی ڈویژن کے ذمہ داران نے آزاد میدان پہنچ کر دھرنے میں شریک سینکڑوں اساتذہ سے ملاقات کی۔

واضح ہوکہ اس احتجاج میں مہاراشٹر کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں اساتذہ آزاد میدان اپنے مطالبات کو منوانے کے لیے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔ دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے وفد میں شامل زمہ داران نے احتجاج میں شامل اساتذہ کے کے مسائل کو بغور سنتے ہوئے ہر ممکنہ سہولت پہنچانے کا تیقن دلایا۔

اس وفد میں سید شریف سکریٹری AIITA۔ مہار اشٹر ، خالد بن فتح صدر ممبئی ،شیخ وسیم سلیم سکریٹری ممبئی ،شاہ خلیل سر اور ضیاء الدین سر ممبئی کے علاوہ جالنہ ضلع سے Aiita کے ممبران نصیر خطیب ،زاہد قاضی ،سید ارشد،نصیر صدیقی اور سچن راٹھور نے شرکت کی۔۔ سید شریف سکریٹری AIITA

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!