اترپردیشتازہ خبریںریاستوں سے

اناؤ معاملہ پرسپریم کورٹ سخت: معاملہ کےسبھی کیس دہلی ٹرانسفر، سی بی آئی کو 7 دن کے اندر جانچ مکمل کرنے کا حکم

اناؤ عصمت دری واقعہ کے تعلق سے سپریم کورٹ نے انتہائی سخت رخ اختیار کرتے ہوئے سی بی آئی کو حکم دیا ہے کہ وہ سڑک حادثہ کی جانچ سات دن کے اندر جانچ ختم کر اس کی رپورٹ پیش کرے۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے لکھنؤ میں اناؤ معاملے سے متعلق چل رہے سبھی کیس کو دہلی ٹرانسفر کرنے کا حکم بھی سنا دیا ہے۔ اس درمیان یہ بھی خبر موصول ہوئی ہے کہ عصمت دری متاثرہ کی سیکورٹی پر تعینات تین پولس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ان سیکورٹی اہلکاروں میں دو خاتون اہلکار بھی شامل ہے۔

سپریم کورٹ نے سی بی آئی اور یوگی حکومت سے مانگی اسٹیٹس رپورٹ

سپریم کورٹ میں اناؤ معاملہ کی سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے سالیسیٹر جنرل سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر سی بی آئی ڈائریکٹر کے ساتھ بات کریں۔ سی بی آئی اور اتر پردیش حکومت سے اناؤ معاملے کی اسٹیٹس رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔

اس درمیان امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اناؤ کیس سے جڑے سبھی معاملوں کی سماعت اتر پردیش سے باہر ہو سکتی ہے اور اناؤ عصمت دری کی شکار لڑکی کے اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ یو پی سے باہر ہی کیس کی سماعت ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!