ممبئی میں پھرتیز بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ
ممبئی زوردار بارش کی وجہ سے گزشتہ دنوں کافی پریشان رہا، اور اب ایک بار پھر محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹھانے، پال گھر اور رائے گڑھ وغیرہ اضلاع میں کچھ ہی گھنٹوں میں زبردست بارش شروع ہو سکتی ہے 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔