علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

بیدرمیں دونوں سائیڈ پارکنگ کامسئلہ، کیا ٹریفک پولیس اس مسئلہ کوحل کرے گی؟

بیدر: 30/جولائی (وائی آر) محکمہ پولیس نے ریاستی زبان کنڑااور انگریزی میں ٹریفک قواعد کی پابندی نہ کرنے پرلگائے جانے والے جرمانہ کی تفصیلبیدر شہرکے مختلف چوراہوں پر بڑے بڑے ہورڈنگ پردرج کی ہے۔ جوایک اچھی بات ہے۔ا س سے ٹریفک قواعد اور قانون کو سمجھنے میں مددملتی ہے۔ اور عوام احتیاط کرے گی اور پولیس کاتعاون بھی کرسکتی ہے۔ لیکن قدیم شہر میں دیکھنے میں آرہاہے کہ سڑک کی دونوں جانب پارکنگ کی جارہی ہے اور کسی جرمانے کاڈر نہیں ہے۔

صرف ٹووہیلرہی نہیں بلکہ 4وہیلرگاڑیاں بھی سڑک کی دونوں جانب آرام سے پارک کی جارہی ہیں۔ منسلکہ تصویر ملاحظہ کریں۔یہ 30/جولائی کی تصویر ہے۔اور یہ منظرکسی ایک مقام کا نہیں ہے۔ قدیم شہر کی بیشترصورتحال یہی ہے۔ اس سے قبل محکمہ پولیس کے ذمہ دارنے کہاتھاکہ حکومت میں اتھل پتھل چل رہی ہے، محکمہ پولیس کی فورس دیگر کام دیکھ رہی ہے، جلد ہی ٹریفک پرتوجہ دی جائے گی۔ اب جبکہ ریاست میں بی جے پی حکومت برسراقتدار آچکی ہے اور اس نے اعتماد کا ووٹ بھی حاصل کرلیاہے۔ ایسے میں بیدر میں پارکنگ کا مسئلہ حل نہ ہونا بتاتاہے کہ ٹریفک پولیس کے ہاں کہیں نہ کہیں خلاء ہے۔ اس خلاء کو پرکرنا محکمہ کی اولین ذمہ داری ہے۔

عوام کو امید ہے کہ محکمہ پولیس کادستہ ٹریفک قواعد کی پابندی کرانے کے لئے دن بھرسرگرم عمل رہے گا۔ ورنہ یہی کچھ مناظر شہر بھرمیں دیکھنے کو ملیں گے۔واضح رہے کہ جہاں کہیں فنکشن ہال ہیں وہاں پر کئی کئی منٹ تک ٹریفک لامحالہ رکتی ہے، کیافنکشن ہال والوں کے ہاں پارکنگ کے لئے جگہ ہے؟ اگر نہیں ہے تو یہ مسئلہ بھی حل کرنا ہوگا۔فنکشن ہال والے ایک دن کی تقریب کے لئے ہزارہا روپئے بطور کرایہ وصول کرلیتے ہیں اور ٹریفک کایہ حال ہوتاہے کہ ممتا ز فنکشن ہال میں تقریب ہوتی ہے تو راستہ پوری طرح جام ہوجاتاہے۔

یہی منظر نظام فنکشن ہال کے سامنے دیکھنے کو ملتا ہے۔ ڈی سی سی بینک کے مغربی جانب ایک فنکشن ہال پہلی منزل پرہے وہاں پر بھی فنکشن ہوتے ہی ٹریفک جام ہوجاتی ہے۔ کیا اس پرقابوپانے کا کوئی راستہ ہے؟یا یہ معاملہ ایسا ہی چلتارہے گا؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!