ہمناآباد: حج کی روانگی کے موقعہ پرمحمد جانی پٹیل کی گُلپوشی، خصوصی دعاؤں کے لیےکی اپیل
ہمناآباد: 30 جولائی (ایس آر) ہمناآباد کے سیول کنٹراکٹر محمد جانی پٹیل معہ اہلیہ حج کے لئیے روانہ ہو گئے ہیں انہیں حج کی سعادت نصیب ہو نے پر ان کی شالپو شی وگلپوشی فرماتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی گئی، اور ان سے درخواست کی گئی کے وہ اپنی مخصوص دعاؤں میں اہلیان ہمناآباد کا خیال رکھیں اوراس کے علاوہ تاجدار مدینہ محمد مصطفیﷺ کی بارگاہ میں اہلیان ہمناآباد کا سلام عرض کرنے کی درخواست کی گئی۔
اس خصوصی موقع پر سید جمیل واٹ الکٹریکل،محمد معین الکٹریکل گتہ دار،محمد معین(ببلو)سیدرضوان نامہ نگار روزنامہ کے بی این ٹائمز،محمد ریحان یو تھ کانگریس لیڈرکے علاوہ دیگر معزز احباب موجود تھے۔