اناؤ ریپ ملزم بی جے پی ایم ایل اے کو شہ دینا بند کریں، پی ایم مودی سے پرینکا گاندھی کی اپیل
اناؤ ریپ متاثرہ کے سڑک حادثے میں زخمی ہونے کے معاملے میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ملزم بی جے پی ممبر اسمبلی سینگر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے ٹوئٹ کر کہا، ’’ہم کلدیپ سینگر جیسے لوگوں کو سیاسی طاقت اور تحفظ کیوں دیتے ہیں، جبکہ متاثرین کو اکیلے لڑائی لڑنے کے لئے چھوڑ دیتے ہیں؟‘‘
ایک اور ٹوئٹ میں پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا، ’’مقدمے میں صاف ہے کہ خاندان کو دھمکی مل رہی تھی، انہوں نے حادثے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا تھا، خدا کے واسطے وزیر اعظم مودی جی، اس مجرم اور اس کے بھائی کو آپ کی پارٹی سے مل رہی سیاسی سرپرستی کو دینا بند کیجیے‘‘۔