خبریںعلاقائی

کرناٹک کے 14باغی اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دئیے جانے کا ایس ڈی پی آئی نے کیا خیر مقدم

نئی دہلی: (پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے کرناٹک اسمبلی کے مزید 14باغی کانگریس۔ جے ڈی ایس اسمبلی اراکین جنہوں نے اپنے پارٹی ویپ کی خلاف ورزی کی تھی ان کو کرناٹک اسمبلی اسپیکرکے طرف سے نااہل قرار دئیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

نااہل اراکین اسمبلی کی تعداد 17ہوگئی ہے کیونکہ 3اراکین اسمبلی کو اس سے قبل ہی نااہل قرار دیدیا گیا تھا۔ اس ضمن میں جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری عبدالمجید نے کہا ہے کہ کرناٹک اسمبلی اسپیکر کے۔آر۔ رمیش کمار باغی اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا اقدام صحیح ہے کیونکہ وہ مبینہ طور پر حکمران جماعت کو بلیک میل کررہے تھے اور بھاری رقوم حاصل کرنے کے غرض سے ان کی مخالف بی جے پی کی حمایت کررہے تھے۔ عبدالمجید نے مزید کہا ہے کہ مذکورہ اراکین اسمبلی سیکولر ووٹوں پر منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے فرقہ وارانہ طاقتوں کی حمایت کرکے رائے دہندوں سے غداری کی ہے۔

ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری عبدالمجید نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ باغی اراکین اسمبلی اپنے پارٹی ویپ کی خلاف ورزی کرنے کے نتیجے میں انہیں نااہل قرار دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کی بی جے پی کی حمایت کرنا کسی بھی صورت میں بے کار تھی۔ انہوں نے اپنی ہی قبر خود کھودی ہے جس کیلئے وہ اس سزا کے مستحق ہیں۔ عبدالمجید نے مزید کہا ہے کہ یہ اسپیکر کا اچھا فیصلہ ہے کہ ایسے اراکین اسمبلی کو عوام کو دھوکہ دینے کی سزا دی جانی چاہئے جو سیکولر پارٹی کے نام پر منتخب ہوئے تھے۔

نااہل قرار دیئے گئے اراکین اسمبلی نے اپنے فرائض انجام دینے کے بجائے وزراء بننے کے لالچ میں اپنے ہی پارٹی سے استعفی دیا تھا اور حکومت گرادیا تھا۔منتخب ہونے کے بعد پارٹیاں بدلنے والے اراکین اسمبلی کو سزاد ی جانی چاہئے۔ عبدالمجید نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس اور جے ڈی ایس بھی اپنے راستے سے ہٹ گئے ہیں اور غیر سیکولر ووٹ حاصل کرنے کیلئے نرم ہندوتو ا اختیار کررہے ہیں۔ یہ پارٹیاں دباؤ کا شکار ہوکر متعدد بار بزنس ٹائیکون اور زمین مافیا کو ٹکٹ دیتی ہیں جو بعد میں اپنے مفادات کیلئے ان کا استحصال کرتے ہیں۔ لہذا سیاست ایک گھناؤنا کھیل بن گیا ہے جہاں ایمانداری اور خلوص کو فروخت کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!