علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

بیدرمیں آج رحیم خان کی جانب سےعازمین حج کے لئے تربیتی کیمپ

بیدر: 28/جولائی (وائی آر) جناب رحیم خان سابق ریاستی وزیر کھیل اور یوتھ امپاورمنٹ اور رکن اسمبلی بیدر کی جانب سے 28/جولائی بروز اتوار صبح 10بجے تا 5بجے شام ہرسا ل کی طرح اس سال بھی عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپ جامع مسجد بیدر میں رکھاگیاہے۔

تربیت اور خطابت کافریضہ حضر ت مولانا الحاج سید عابدصاحب قاسمی صدر نظام آباد حج سوسائٹی وناظم مدرسہ قاسم العلوم نظام آباد اور مولانا الحاج محمد عبدالحکیم فیلڈ ٹریز مرکز ی حج کمیٹی آف انڈیا، ضلع بیدر انجام دیں گے۔ جناب محمدرحیم خان رکن اسمبلی بیدر نے تمام عازمین حج (مردوخواتین) سے شرکت کی پرخلوص گذار ش کی ہے، تاکہ مناسک حج وعمرہ کی ادائیگی، اور روضہٴ اقدس پر حاضری کے ضمن میں ہمہ جہت معلومات حاصل ہوسکیں اور حج کی ترتیب آسان ہوجائے۔

عازمین حج کے لئے ظہرانے کانظم بھی کیاگیاہے۔ اس بات کی اطلاع جناب رحیم خان رکن اسمبلی بیدروسابق وزیرکے ذرائع نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!