انتقال پرملال
بیدر: 27/جولائی (وائی آر)جناب محمد مختار، خازن مسجد عمر فاروق بیرون شاہ گنج بیدر کی اطلاع کے مطابق مسجد عمرفاروقؓؓ بیرون شاہ گنج، ملتانی کالونی کے سابق امام وخطیب محترم محمد رفیق احمد صاحب(80سالہ) کاآج 27/جولائی کی صبح انتقال پرملال ہوا۔
مرحوم کی نماز جنازہ مسجد پیرفانی ؒ بیدر میں اداکی گئی اور تدفین احاطہ پیرفانی ؒ میں عمل میں آئی۔مرحوم نے تقریباً25سال تک مسجدعمرفاروق ؓ کی امامت کی تھی۔ پسماندگان میں 6لڑکے اور 3لڑکیاں ہیں۔
مسجد عمرفاروق ؓ کی انتظامی کمیٹی کے صدرواراکین نے مرحوم کے ورثاء کو تسلی دی اور ان سے اظہار تعزیت کیا۔ اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ اور جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔ آمین