کرناٹک میں تحریک اعتماد میں ووٹنگ کے دوران غیر حاضر رہے بی ایس پی کے رکن اسمبلی این مہیش کو پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے پارٹی سے برخاست کر دیا ہے۔ مایاوتی نے تادیبی کارروائی کرتے ہوئے اپنے رکن اسمبلی کو پارٹی سے باہر کا راستہ دکھایا ہے۔ مایاوتی نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ اس امر کی معلومات دی۔