مجھے اقتدار کا لالچ نہیں، کرناٹک میں برسرعام جمہوریت کا قتل کیا گیا ہے: کماراسوامی
اسمبلی میں اعتماد کی تحریک پر بحث کے دوران بولتے ہوئے وزیر اعلیٰ کمارا سوامی نے کہا کہ ’’مجھے اقتدار کا لالچ نہیں ہے۔ یہ عہدہ میرے لیے اہم نہیں ہے۔ میں آنے والی نسلوں کے لیے ایک نظیر پیش کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے وزیر اعلیٰ بننے کا خواب نہیں دیکھا تھا۔ میں ایک اچانک بننے والا وزیر اعلیٰ ہوں۔ ہم نے حکومت کو بچانے کے لیے کالے جادو کا سہارا نہیں لیا ہے۔‘‘
اسمبلی میں کماراسوامی نے بی جے پی کو بنایا تنقید کا نشانہ، کہا ’برسرعام ہوا جمہوریت کا قتل‘
اسمبلی میں تحریک اعتماد پر بحث دوبارہ شروع ہو گئی ہے اور وزیر اعلیٰ کماراسوامی نے اپنی بات رکھتے ہوئے آج کہا کہ ’’کرناٹک میں برسرعام جمہوریت کا قتل کیا گیا ہے۔‘‘ ریاست کے سیاسی ماحول کو خراب کرنے کے لیے کماراسوامی نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’آزاد اراکین اسمبلی میرے پاس آئے تھے اور انھوں نے کہا تھا کہ بی جے پی صحیح پارٹی نہیں ہے۔‘‘