تازہ خبریںخبریںعلاقائی

بہار: مویشی چوری کے شک میں 2 لوگوں کی موب لنچنگ، دونوں ہلاک

بہار میں 19 جولائی کی صبح سویرے2 لوگوں کی کچھ لوگوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ موب لنچنگ کا یہ واقعہ سارن ضلع کے بنیا پور میں پیش آیا جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں نے مویشی چوری کے شک میں دو لوگوں کی زبردست پٹائی کر دی جس کی وجہ سے دونوں افراد کی موت ہو گئی۔

پولس نے دونوں کی لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور پورے معاملے کی جانچ شروع ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!