علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

بہار،آسام اور مغربی بنگال کے سیلاب زدگان کے تعاون کے لیے ایس آئی اوکی اپیل

ایس آئی او بسواکلیان یونٹ کی جاری کردہ اطلاع کے مطابق ملک کے مشرقی ریاستیں جس میں آسام بہار اور مغربی بنگال، اس وقت تباہ کن سیلاب کی زد میں ہیں ، ان ریاستوں کے 80 اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں اور 70 تا 80 لاکھ لوگ اس سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہو چکے ہیں۔

فصلوں اور مویشیوں کا بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے , ان ریاستوں میں ایسی شدید تباہی وبربادی ہوئی ہے کہ اب اس کی تعمیر نو کے بعد ہی عام زندگی کو بحال کیا جا سکتا ہے .
نقصان اتنا زیادہ ہوا ہے کہ ہم صرف حکومت کے بھروسے پر باز آبادکاری اور راحت رسانی کا کام نہیں چھوڑ سکتے بلکہ اس کام میں تعاون کے لیے بلاتفریق مذہب وملت تمام اہل خیر حضرات کو آگے آنا ہوگا۔

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس۔ آئی۔ او) اپنے ممبران کارکنان اور ہمدرد ان کے ساتھ راحت رسانی( ریلیف ورک) میں پیش پیش ہے، وہ اس کام کو پوری توجہ، یکسوئی اور تندہی کے ساتھ جنگی پیمانے پر بلاتفریق مذہب وملت انجام دے رہی ہے ۔

ریلیف اور باز آبادکاری کے ان کاموں کو بہتر طور پر انجام دینے کے لئے ایس۔ آئی ۔او تمام اہل خیر حضرات سے اپیل کرتی ہے کہ مصیبت کی اس سنگین گھڑی میں سیلاب سے متاثرین کا ممکنہ تعاون فرما کر خدمت خلق کے عظیم فریضے کی انجام دہی میں نمایاں کردارادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!