کرناٹک: 19 اراکین اسمبلی غیر حاضر، فلور ٹیسٹ ہوا تو کماراسوامی مشکل میں
کرناٹک میں فلور ٹیسٹ جاری ہے اور اس درمیان خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ 19 اراکین آج اسمبلی نہیں پہنچے ہیں۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ اگر آج تحریک اعتماد پر ووٹنگ ہوتی ہے تو کماراسوامی حکومت کے لیے مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔ بی جے پی آج ہی ووٹنگ کرائے جانے کا مطالبہ پہلے ہی کر چکی ہے۔
جو اراکیین اسمبلی آج غیر حاضر ہیں ان کے نام اس طرح ہیں… بیارتھی بساوراج، منی رتنا، ایس ٹی سوماشیکر، رمیش جرکی ہولی، روشن بیگ، سری منت پاٹل، آنند سنگھ، بی ناگیندر، آر شنکر، کے گوپالیا، نارائن گوڈا، ایم ٹی بی ناگ راج، بی سی پاٹل، ایچ وشوناتھ، مہیش کمتھا ہلی، پرتاپ گوڈا پاٹل، ڈاکٹر سدھاکر، شیورام ہیبّر، این مہیش۔