جزوی چاند گہن: ہندوستان کے کئی علاقوں میں دیکھاگیا
جزوی چاند گہن کل شب حیدرآباد سمیت ہندوستان کے کئی علاقوں میں دیکھاگیا۔یہ چاند گہن تقریبا دو گھنٹے 58منٹ رہا جبکہ چاند گہن کا مکمل وقت 5گھنٹے 58منٹ رہا۔جزوی چاند گہن کا آغازکل شب ایک بجکر 31منٹ پر ہوا۔پورا چاند گہن تقریبا تین بجے شب دیکھا گیا اور اس کا اختتام چار بجکر 29منٹ پر ہوا۔
یہ چاند گہن آسٹریلیا، افریقہ،جنوبی امریکہ اور یوروپ کے بیشتر ممالک میں بھی دیکھا گیا۔یہ چاند گہن سال کا آخری چاند گہن تھا۔چاند گہن کے دوران زمین کا سایہ چاند کی سطح پر ہوتا ہے۔چاند گہن اُس وقت ہوتا ہے جب زمین، سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے۔اس کے نتیجہ میں زمین کا سایہ چاند پر پڑتا ہے۔
یہ چاند گہن ایک ایسے وقت ہوا جب دنیا بھر کے خلانوردوں کی جانب سے اپولو لونا کے ذریعہ پہلی مرتبہ انسان کے چاند کی سطح پر قدم رکھنے کے 50سال کا جشن منایاجارہا ہے۔نیل آرم اسٹرانگ نے 20جولائی 1969کو چاند کی سطح پر پہلا قدم رکھا تھا۔اس اپولو مشن کے 50برس مکمل ہورہے ہیں۔
ہندوستان میں چاند گہن 149برس میں پہلی مرتبہ گروپورنیما کے وقت ہوا۔ہندوستان میں اب اگلا چاند گہن 2021میں ہوگا اور یہ مکمل چاند گہن ہوگا۔