خبریںعلاقائی

کرناٹک باغی اراکین اسمبلی کو تحریک اعتماد میں حصہ لینے کیلئے مجبور نہیں کیا جا سکتا: سپریم کورٹ

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کرناٹک کی کمار سوامی حکومت کو زبردست جھٹکا دیتےہوئے بدھ کو کہا کہ کانگریس اور جنتا دل (ایس) کے باغی اراکین اسمبلی کو تحریک اعتماد کے عمل میں حصہ لینے کے لئے مجبور نہیں کیا جا سکتا۔تاہم عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ ان اراکین اسمبلی کا استعفی قبول کرنے کے بارے میں اسپیکر کے لئے کوئی وقت مقرر نہیں کیا جاسکتا ہے۔

چیف جسٹس رنجن گگوئی کی زیر صدارت تین رکنی بینچ نے کہا ہے کہ عرضی گزار 15 اراکین اسمبلی کو ریاستی اسمبلی میں کل ہونے والے تحریک اعتماد کے عمل میں حصہ لینے کے لئے مجبور نہیں جاسکتا۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ اسمبلی کے اسپیکر کے آر رمیش کمار کو مقررہ وقت کے اندر باغی اراکین اسمبلی کے استعفےمنظور کرنے لئے مجبور نہیں کیا جاسکتا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاملے میں اسپیکر کے کردار اور فرائض کے بارے میں کئی اہم سوالات اٹھے ہیں جن پر بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔فی الحال وہ آئینی توازن کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا عبوری فیصلہ سنا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!