اترپردیشریاستوں سے

سماج وادی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن رہے نیرج شیکھربی جے پی میں ہوئےشامل

نئی دہلی: 16جولائی- سماج وادی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن رہے مسٹر نیرج شیکھر منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)میں شامل ہوگئے۔مسٹر شیکھر نے بی جے پی کے جنرل سکریٹری بھوپندر یادو کی موجودگی میں یہاں پارٹی کی رکنیت لی۔ انہوں نے پیر کو راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا اور ایوان کے چیرمین ایم ونکیا نائیڈو نے آج صبح ایوان میں ان کا استعفی منظور کرنے کا اعلان کیا تھا۔

50سالہ مسٹر شیکھر نے کل دیر شام بی جے پی کے صدر اور وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کرکے بی جے پی میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ وہ پہلے سماج وادی پارٹی کے رکن کے طورپر اترپردیش کی بلیا لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں لیکن 2014کے عام انتخابات میں وہ اس سیٹ الیکشن ہار گئے تھے۔ اس کے بعد سماج وادی پارٹی نے انہیں راجیہ سبھا کا رکن بنایا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ مسٹر شیکھر حال ہی میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں بلیا سیٹ سے پھر الیکشن لڑنا چاہتے تھے جو ان کے والد اور سابق وزیراعظم چندرشیکھر کی روایتی سیٹ رہی ہے لیکن سماج وادی پارٹی نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا جس کی وجہ سے وہ ناراض چل رہے تھے اور انہوں نے پارٹی اور راجیہ سبھا کی رکنیت چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!