ایس ایچ قادری وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش
بیدر: 13/جولائی ( وائی آر) ایس وی ای سوسائٹی بھالکی کے زیراہتمام چلنے والے چن بسویشور ڈگری کالج میں بوٹنی کے پروفیسر ایس ایچ(سید حفیظ الدین) قادری 30جون کووظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوئے۔ آج 13/جولائی کو ان کے لئے ایک عظیم الشان یادگار فنکشن کا اہتمام عمل میں آیا۔ موصوف نے 34سال تک اس کالج میں خدمت انجام دی۔ پریسیڈنٹ پرنسپل ایس ایس رامپور نے تقریب کی صدارت کی۔
مہمانان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر وی ایس کٹی منی اڈمنسٹریٹر ایس وی ای ایس بھالکی شریک رہے۔ دیگر افراد میں پروفیسر پی وی مانکاری، ایس وی پاٹل، ڈاکٹر سی وی ریڈی، عظیم الدین، بی کے برادار، رمیش پاٹل اور اسٹاف موجودتھا۔ استقبالیہ کلمات پروفیسر وجے لکشمی پاٹل نے پیش کئے۔ جبکہ نظامت کافریضہ پروفیسر ای کٹی منی وائراگ نے انجام دیا۔ واضح رہے کہ آج ہفتہ کو منعقدہ اس تقریب میں طلبہ وطالبات کے علاوہ قادری سر کے سابقہ طلبہ وطالبات بھی شریک تقریب رہے۔