چین نےکی ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں کی شدید مخالفت
بیجنگ: 13 جولائی- چین نے ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں کی شدید مخالفت کی ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے صحافیوں سے کہا’’چین نے کئی بار زور دیا ہے کہ ایران سمیت بین الاقوامی برادری کے ساتھ چین کی اقتصادی اور تجارتی تعلقات بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ چین کے عمومی تعلقات منطقی اور قانونی ہیں اور ان کا احترام کیا جانا چاہیے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا چین خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے تحفظ کے لئے امریکی اتحاد میں شامل ہو گا، تو ترجمان نے کہا، “ایک نظریاتی جواب کے طور پر (فارس) خلیج کے ساحلی علاقے بین الاقوامی توانائی کی فراہمی اور عالمی سیکورٹی اور استحکام کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا’’ہمیں امید ہے کہ متعلقہ فریق امن و امان قائم اور تحمل برتیں گے، کشیدگی کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں گے اور مشترکہ طور پر اس علاقے میں امن اور استحکام کو برقرار رکھیں گے‘‘۔
اس سے پہلے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا تھا کہ حال ہی میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس نے اس حقیقت کو ثابت کر دیا کہ امریکہ الگ تھلگ پڑ چکا ہے۔
ایران جوہری معاہدے سے الگ ہونے اور دوبارہ ایران پر پابندیوں کے باوجود امریکہ کی درخواست پر آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کی غیر معمولی میٹنگ بلائی گئی تھی تاکہ اس میں جوہری معاہدے کے تحت ان عزائم پر کام کرنے پر غور کیا جا سکے۔