ا ے بی وی پی کے عہدیداروں نے بھارتیہ جنتا پارٹی صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے کی ملاقات، کئی ایشوز پرکیا تبادلہ خیال
نئی دہلی: 13 جولائی- مرکز میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی طلبا یونٹ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (ا ے بی وی پی ) کے عہدیداروں نے پارٹی صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور ان سے تعلیمی کیمپس میں منشیات کے استعمال کی روک تھام، مسئلہ جموں کشمیر، تعلیم اور شہری دہشت گردی جیسے کئی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔
اے بی وی پی کےوفد نےے امت شاہ سے ملاقات کے دوران تعلیمی احاطوں میں منشیات كے استعمال پر کارگر روک لگانے اور اس معاملے میں ان سے ذاتی طور پر دلچسپی لینے کی اپیل کی۔اے بی وی پی کے لیڈروں نے مسٹر شاہ سے روہنگیا مسئلے پر بھی بات چیت کی۔
اے بی وی پی ذرائع نے کہا کہ تنظیم کے وفد میں دہلی یونیورسٹی طلبا یونین کے صدر شکتی سنگھ شامل تھے۔ بعد میں وفد نے مرکزی انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک اور خواتین و اطفال ترقیات کی وزیر اسمرتی ایرانی سے بھی ملاقات کی۔
وفد نے تنظیم کے چنئی میں حال ہی میں اختتام پذیر قومی ایگزیکٹیو کونسل کانفرنس میں اٹھائے گئے اور بحث میں شامل مسائل سمیت مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔
اے بی وی پی لیڈروں نے سماجی انصاف اور امپاورمنٹ کے وزیر تھاور چند گہلوت سے بھی ملاقات کی اور ان سے تبادلہ خیال کیا۔