تازہ خبریںخبریںقومی

ہندوستانی فوج کو نشانہ بنانے القاعدہ کااعلان، دھمکی سے نمٹنے میں سیکورٹی فورسیز پوری طرح اہل: حکومت

نئی دہلی: 11جولائی- القاعد ہ کے سرغنہ ایمن الجواہری کے تازہ ویڈیو میں جموں و کشمیر میں ہندوستانی فوج کو نشانہ بنانے کے اعلان پر ردعمل کرتے ہوئے حکومت نے آج کہا کہ ہندوستانی سیکورٹی فورسیز ہمارے شہریوں‘ ملک کے اتحاد‘ سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کرنے میں پوری طرح اہل ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں معمول کی بریفنگ میں جواہری کے تازہ بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ ایسی دھمکیاں جو ہیں نا‘ ہم سنتے رہتے ہیں‘ مجھے نہیں لگتا کہ ان کو سنجیدگی سے لینا چاہئے“۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ اقو ام متحدہ کے ذریعہ ممنوعہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور اس کے دہشت گرد بھی ممنوعہ ہیں۔ ایسی دھمکیوں پر ہمیں توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ مسٹر کمار نے کہا کہ ہمارے سیکورٹی فورس ہمارے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت‘ ملک کی خودمختاری‘ علاقائی سالمیت کا خیال رکھنے کا پورا دم خم رکھتے ہیں۔

ویڈیو میں جواہری کے دہشت گردوں سے پاکستان کی فوج پر اعتماد نہیں کرنے سے متعلق بیان پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ وہ ایسی باتوں پر تبصرہ کرکے کسی کو بلا وجہ اہمیت نہیں دینا چاہتے ہیں۔

اقوام متحدہ انسانی حقو ق کونسل کی تازہ رپورٹ میں جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تبصرہ کے بارے میں پوچھے جانے پر ترجمان نے دہرایا کہ تازہ رپورٹ جموں و کشمیر کے سلسلے میں جھوٹی اور پروپیگنڈہ پر مبنی ہے۔ رپورٹ کے نتائج ہندوستانی کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور سرحد پار دہشت گردی کے اصل معاملے کو نظر انداز کرنے والے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ رپورٹ میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور دہشت گرد ی کو کھلم کھلا بڑھاوا دینے والے ملک کے درمیان مصنوعی یکسانیت بتانے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ رپورٹ میں دہشت گردی کو جائز ٹھہرانے کی کوشش کی گئی ہے جو انتہائی تشویش کی بات ہے۔ یہ اقو ام متحدہ سلامتی کونسل کے موقف کے یکسر خلاف ہے۔ سلامتی کونسل نے پلوامہ حملے کی سخت مذمت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو جائز ٹھہرانا اقو ام متحدہ کی رکنیت کے نااہل قرار دینے کا معاملہ بنتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور پاکستان نے طاقت کے زور پر اس کے ایک حصے پر غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔ ہندوستان بار بار اپیل کرتا رہا ہے کہ پاکستان اس حصے سے قبضہ چھو ڑ دے۔انہوں نے اس رپورٹ کو کمیشن کی سنجیدگی کو کم کرنے والا اور اقو ام متحدہ کے نظریات سے بھٹکا ہوا قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!