کھیل

میں ون ڈے کرکٹ میں اناڑی نہیں: اشون

ممبئی، 18 مارچ (یو این آئی ) گزشتہ تقریبا دو سال سے ہندستانی محدود اوور کی ٹیم سے مکمل طور پر نظر انداز چل رہے آف اسپنر روی چندرن اشون نے کہا ہے کہ وہ اس فارمیٹ کے کوئی اناڑی کھلاڑی نہیں ہیں ۔

تجربہ کار اور کامیاب گیند بازوں میں شامل اشون طویل عرصے سے ہندستان کی ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 ٹیموں سے باہر ہیں اور کپتان وراٹ کوہلی کلائی کے اسپنروں کلدیپ یادو اور يجویندر چہل پر زیادہ انحصار کر رہے ہیں۔
لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ بھی ایک سال تک محدود اوورز کی ٹیم سے باہر رہے تھے لیکن گزشتہ چند ماہ میں وہ چھوٹے فارمیٹ میں کھیل رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!