تازہ خبریںخبریںقومی

ٹیم انڈیا کی شکست کی ذمہ داری پنڈت نہرو کے سر نہ تھوپی جائے: عمر اور محبوبہ کا ٹویٹ

سری نگر: 11 جولائی- آئی سی سی عالمی کپ کرکٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہار پر ایک نیوز چینل کے ٹویٹ کہ ٹیم انڈیا کی ہار کا ذمہ دار کون ہے، کے رد عمل میں جموں کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ٹیم اںڈیا کی شکست کی ذمہ داری پنڈت نہرو کے سر نہ تھوپی جائے۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نیوز چینل کے متذکرہ ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ‘تم نہرو کو بھول گئے، ابھی ٹیم انڈیا کی گاڑی میدان میں ہی ہے کہ آپ نے میچ ہارنے کے لئے قصوروار کی تلاش شروع کی، وہ اجتماعی طور پر میچ جیتتے بھی ہیں اور اسی طرح ہار بھی جاتے ہیں’۔

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مذکورہ ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا:’ٹیم اںڈیا نے اس عالمی کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن ایک میچ میں شکست سے دوچار ہونا پڑا اور کھلاڑیوں کو قصوروار ٹھہرایا جارہا ہے، ہمیں میچ جیتنے پر جشن منانا اور شکست کو بھی بخوشی تسلیم کرنا سیکھ لینا چاہئے۔ خیر شکست کی ذمہ داری نہر کے سر نہ تھوپی جائے’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!