جنرل

اتراکھنڈ: بی جے پی ایم ایل اے نے ہتھیار لہراکرگانے پر کیا ڈانس، ویڈیوہواوائرل

اتراکھنڈ کے خان پور سے بی جے پی رکن اسمبلی پرنب سنگھ چمپئن کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں بی جے پی رکن اسمبلی ہتھیاروں کے ساتھ ’مجھ کو رانا جی معاف کرنا‘ گانے پر ٹھمکے لگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں وہ گندی گندی گالی دیتے ہوئے اور شراب پیتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یہ وہی رکن اسمبلی ہیں جنھوں نے کچھ دن قبل ایک صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی اور اس کی پٹائی بھی کر دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!