اسلامی تعلیمات پرمشتمل امتحانات میں غیر مسلم طالبات وخواتین کا شاندارمظاہرہ
اودگیر : 10 جولائی- الأمین ہائی اسکول و جونئیر کالج میں بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن (BIE) کی جانب سے فرسٹ کلاس طالبات کو انعامات ( کتابیں اور سرٹیفیکیٹ) دئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق الأمین سینٹر کے تحت 200 سے زائد طلباء اور دیگر لوگوں نے امتحان میں شرکت کی جسمیں وطنی بہنیں بھی شامل تھیں اور 11 سال کے طلباء سے 55 سال والے گھریلو خواتین بھی شریک رہے۔ امتحان میں شریک سبھی طلباء فرسٹ کلاس پوزیشن سے کامیاب ہوۓ۔
اس سینٹر سے ہماری وطنی بہنیں (غیر مسلم) شروتی کو ٹیکوار 98 ، نیکیتا مٹھپتی 97 ، اور اونتیکا نے 94، فیصد حاصل کرکے اؤل دوم اور سوم انعام حاصل کیا اور شہر کی سطح پر بھی نمایاں مقام حاصل کیا ۔
یہ امتحان دو سالہ اسلامک سرٹیفکیٹ کورس (بنگلور) کے تحت ہوتے ہیں جسمیں سال اول میں (سچا دین اؤل ، بڑوں کا بچپن) یہ دو کتابیں اور سال دؤم میں (سچا دین دؤم ، ہمارے بزرگ، نیک بیبیاں) شامل نصاب ہیں۔ بورڈ کا مقصد طلباء و نوجوانوں میں بنیادی طور پر دینی شعور بیدار کرنا اور عملی میدان میں اسلام کے مطابق اپنی زندگی کو سنوارنا ہے۔
اسلامک بورڈ کی جانب سے نعیم بدری سر کو سینٹر کا بہترین کو آرڈینیٹر ایوارڈ ڈاکٹر عیسئ خان صاحب (صدر الامین ایجوکیشن سوسائٹی) کی جانب سے دیا گیا اور صدر صاحب نے اسکول میں طلباء کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس دینی امتحان میں شرکت کرنے کیلئے تحریک دی۔
کرناٹک بورڈ کے تحت اس سال *15600* طلباء نے ریاست بھر سے شرکت کی جسمیں اودگیر سی *400* کے قریب طلباء شامل رہے خاص طور پر پانچ وطنی بہنیں *( غیر مسلم )* بھی شریک امتحان رہیں ۔ اور پانچوں نے ڈسٹنکش مارکس حاصل کئے۔
شیخ محمد اکبر صاحب (جنرل سیکرٹری ) نےن کاوشوں کو مزید مستحکم کرنے اور طلباء کو ہر میدان میں بہترین پیش رفت کرنے کی نصیحت کی نیز انہوں نے کہا کہ طلباء ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کو لگایں اور اسلام کی بہترین ترجمانی کریں۔ بورڈ آف ایجوکیشن اودگیر (BIE) کے ذمہ دار زید حمزہ نے عملی تعاون کیلئے اساتذہ کرام اور معاونین کا شکریہ ادا کیا۔