جنرل

مودی اورشاہ نے دی راج ناتھ سنگھ کو سالگرہ کی مبارک باد

نئی دہلی: 10 جولائی- وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ نے بدھ کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی سالگرہ پر انہیں مبارک باد دی۔ مسٹر مودی نے ٹوئٹر پر اپنے مبارک باد کے پیغام میں لکھا’’شائستہ، محنتی لیڈر اور مرکزی کابینہ میں سینئر ساتھی راج ناتھ سنگھ جی کو سالگرہ کی دلی مبارک باد. وہ وزیر دفاع کے طور پر ملک کی فوج کو مسلسل بااختیار بنانے میں ل مصروف عمل ہیں۔ میں ان کی درازیٔ عمر اور صحت مند زندگی کیلئے دعا گو ہوں‘‘۔

مسٹر شاہ نے ٹویٹ کیا’’ملک کے وزیر دفاع اور پارٹی کے سینئر لیڈر مسٹر راج ناتھ سنگھ جی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ مختلف عہدوں پر رہ کر بی جے پی کو مضبوط کرنے میں ان کا اہم تعاون ہے۔ راج ناتھ جی کی قیادت میں ہماری افواج کو اور قوت ملی ہے۔ میں ان کی صحتمند زندگی اور درازئ عمر کیلئے دعا گوہوں ‘‘۔

بی جے پی کے ایگزیکٹیوچیئرمین جے پی نڈا نے بھی ٹویٹ کر کےمسٹر سنگھ کو سالگرہ م پربارک باد دی۔
مسٹر نڈا نے ٹویٹ کیا، “سینئر لیڈر، ملک کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جی کو سالگرہ پر نیک خواہشات۔آپ کاطویل مدتی تنظیمی اور انتظامی تجربہ ہمیشہ ہم سب کی رہنمائی کرتا رہے گا۔میں ایشور سے آپ کی اچھی صحت اور لمبی عمر کے لئے دعا کرتا ہوں‘‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!