انتقال پُرملال

مولانا سید مصباح الحسن ہاشمی جنرل سکریٹری جمیعت العلماء ہند ضلع گلبرگہ کاسانحہٴ ارتحال

گلبرگہ 29اپریل (راست) شہر گلبرگہ کی ہر دل عزیزشخصیت ممتاز ثناء خوان مصطفی ﷺعالم دین مشفق ومربی استاد حضرت مولانا سید مصباح الحسن ہاشمی ناظم دار العلوم سکندریہ گلبرگہ،خطیب و امام مسجد سکندریہ،جنرل سکریٹری جمیعت العلماء ہند ضلع گلبرگہ آج جیمس ہسپتال میں انتقال فرماگئے۔ حضرت مولانا کاسانحہٴ ارتحال شہر گلبرگہ کے علماء اور وعوام وخواص کے لئے حددرجہ المناک وغمناک ہے۔

مولانا سید مصباح الحسن ہاشمی گزشتہ دو دہوں سے گلبرگہ میں ناظم دارالعلوم سکندریہ کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ بے شمار جلسوں اورپروگراموں میں نظامت، نعت خوانی اورخطاب فرماتے رہے ہیں۔ حضرت مولانا کی سرپرستی اورمفید مشوروں سے دینی مدارس اوردینی تنظیموں کے ساتھ ساتھ عصری تعلیمی ادارے بھی مستفید ہو تے رہے ہیں حضرت مولانا اتنے ملنسار اورمشفق تھے کہ ان سے ہر ملنے والا اپنے آپ کو ان کا سب سے قریبی سمجھنے لگتا تھا۔

جمعیت العلماء ہند ضلع گلبرگہ کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے بھی حضرت مولانا کے گراں قدر خدمات جاری تھے۔ شخصیت میں جاذبیت جاندار آواز شاندار انداز بیان، اعتدال وتوازن حضرت مولانا مرحوم کی بے شمار خوبیوں میں سب سے نمایاں ہیں۔ حضرت مولانا سید مصباح الحسن ہاشمی کی نماز جنازہ مسجد قلندر خان میں صبح 11بجے اداکی گئی۔ اورتدفین کے لئے حضرت کاجسد خاکی بھونگیر تلنگانہ لے جایاگیا۔

بارگاہ الہی میں حضرت مولانا مرحوم کے لئے تمام دعا گو ہیں کہ حضرت مولانا مرحوم کے لئے اللہ رب العالمین رمضان کی ان مبارک ساعتوں میں باب الریان سے جنت الفردوس میں داخلہ کافیصلہ فرمادے حضرت مولانا مرحوم کے حسنات جمیلہ اورخدمات جلیلہ قبول فرماکر آپ کے درجات بلند فرمائے اورلواحقین کوصبر جمیل عطافرمائے امت کو آپ کانعم البدل عطافرمائے۔ آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!