سوشیل میڈیا سےفیس بک سے آواز

قوم کو ایک بڑے میڈیاہاٶس کی ضرورت: زین شمسی

ہندوستان کی سب سے بڑی تنظیم جماعت اسلامی ہند دعوت نہیں چلا سکی۔ ہندوستان کی دوسری سب سے معتبر تنظیم جمیعتہ العلما ہند جمیعتہ اخبار نہیں بڑھا سکی۔

کروڑوں کے چندے کے باوجود انگریزی اخبار کا پروجکٹ فاٸل میں بند ہو گیا۔

چھوٹے نجی اخبارات کے مالکان نے ہمت کی کہ وہ قوم کی آواز بنیں تو انہیں بھی کہیں سے کوٸی مدد نہیں ملی۔ 

قوم کو ایک بڑے میڈیاہاٶس کی ضرورت ہے۔

اور قوم کے بڑے بڑے ٹھیکیدار بڑے کاروباری گھرانوں کے اخبارات کے چھوٹے چھوٹے صحافیوں میں آم اور کھجور تقسیم کر کے اپنا مفاد حاصل کر رہے ہیں۔

قومی میڈیا چینلوں پر مت جاٶ کا فرمان جاری کرنے والے اپنا قومی میڈیا کا فرمان کب جاری کریں گے؟

ہم بولے گا تو بولوگے کہ بولتا ہے۔
سرکار کے خلاف بولو تو غدار وطن
قوم کی سرگرمیوں اور کارکردگیوں پر سوال کرو تو سنگھی ، آر ایس ایس کا آدمی۔ 
اسی لٸے بولنا ہی چھوڑ دیا۔ روایتی اور غیر منطقی مضامین پڑھنا ہی چھوڑ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!