علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

ادارہٴ ادبِ اسلامی ہند، بیدرکا ماہانہ ادبی اجلاس:محمدیوسف رحیم کاخطاب

”دبستانِ بیدر“ کووقیع اور معتبر بنانے کے لئے شعراء، ادیب اور ناقدین کو دیگر اصناف ادب میں بھی اپنے قلم کی جولانیاں دکھانی ہوں گی: محمدیوسف رحیم بیدری نائب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند، بید ر

بیدر: 8/جولائی ( وائی آر) ادارہٴ ادب اسلامی ہند کے پلیٹ فارم سے ادباء، شعرا اور مضمون نویسان کو ان کی صلاحیتیں نکھارنے اور سنوارنے کاموقع دیاجاتاہے۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اور”دبستانِ بیدر“ کووقیع اور معتبر بنانے کے لئے شعراء، ادیب اور ناقدین کو دیگر اصناف ادب میں بھی اپنے قلم کی جولانیاں دکھانی ہوں گی“۔ یہ بات محمدیوسف رحیم بیدری نائب صدر ادارہئ ادب اسلامی ہند بید رنے کہی۔

وہ کل شب دفتر جماعت اسلامی ہند بید رمیں منعقدہ ادارہئ ادب اسلامی ہند بیدر کے ماہانہ ادبی اجلاس میں صدارتی خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے مزید کہاکہ عبدالمقیت قادری نے سوانح حیات کی پہلی قسط پیش کی ہے۔ جو ایک مبارک اقدام ہے۔ حامدسلیم سلیمان خطیب اور ترپٹ بیدری کے بعد بیدر کے وہ پہلے مزاح نگار ہیں جن کاطوطی بول رہاہے۔ ہماری ان سے گذارش ہے کہ وہ طنزومزاح پر مکمل توجہ دیں۔

جناب باسط خان صوفی نے ”شگاف“ردیف کے ساتھ جو غزل پیش کی ہے وہ جدیدیت کے باب کو تازہ کرتی ہے۔ اسی طرح امیرالدین امیرؔ ہمیشہ سے غزلیہ دھماکوں کے قائل رہے ہیں جس پر ان کی تازہ غزلیں گواہ ہے“پروگرام کاآغاز سخاوت علی سخاوت ؔ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

اجلاس دوحصوں پر مشتمل تھا۔ پہلے حصہ میں نثری نگارشات پیش کی گئیں۔ جناب سخاوت علی نظامی نے ”اردو کے فروغ میں اردو اساتذہ کے رول“ کے عنوان پر اپنامضمون پیش کیا جس کو کافی سراہاگیا۔ جناب عبدالمقیت قادری نے اپنی سوانح حیات ”کہاں گئے وہ دن“کا پہلا حصہ پیش کیا۔ سبھوں نے عش عش کیا۔ اور اس حصہ میں ذکرکردہ مرحومین کا پھرایک بار ذکر ہوا۔ بعدازاں انھوں نے دوسری نگارشات بھی پیش کیں۔

محمدیوسف رحیم بیدری نے بیوہ کی تلاش اور ایس سر نامی دوافسانچے پیش کئے۔ اس کے بعد دوسرا اجلاس ”محفل مشاعرہ“ تھا۔ جناب منورعلی شاہد، سخاوت علی سخاوت، امیرالدین امیرؔ، کے علاوہ حامد سلیم، باسط خان صوفی اور میرؔبیدری نے اپنااپناکلام پیش کیا اور دادحاصل کی۔ پروگرام کی نظامت جناب اسلم پاشاہ قادری سکریڑی ادارہئ ادب اسلامی ہند بیدر نے کی۔ ان ہی کے شکریہ پر ماہانہ اجلاس اختتام کو پہنچا۔ جناب محمد محی، ظہور احمد،محمد عبدالصمد منجووالا، سید ضیاء الحق اور دیگر افراد شریک رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!