تازہ خبریںمختصر مگر اہم

مجھے سیاست میں آنے کی صلاح سب سے پہلے منڈیلا نے دی تھی: پرینکا گاندھی

نئی دہلی: آج دنیا بھر میں رنگ کی بنیاد پر نسل پرستی کے خلاف جنگ لڑنے والے جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کا یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کر کے انہیں یاد کیا ہے۔

پرینکا نے نیلسن منڈیلا کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’دنیا آج نیلسن منڈیلا جیسے لوگوں کو یاد کرتی ہے۔ ان کی زندگی سچائی، محبت اور آزادی کا ایک وصیت نامہ تھی۔ میرے وہ انکل نیلسن تھے (جنہوں نے سب سے پہلے مجھے بتایا کہ مجھے سیاست میں ہونا چاہیے)۔ وہ ہمیشہ میرے لئے ایک رہنمائی کرنے والے انسان رہیں گے۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!