تازہ خبریںخبریںقومی

مودی حکومت: آج اپنا پہلا بجٹ پیش کریں گی نرملا سیتا رمن

مودی حکومت کے دوسرے دور میں وزارت مالیات کی ذمہ داری نرملا سیتارمن کے ہاتھوں میں سونپی گئی ہے اور وہ آج اپنا پہلا بجٹ پیش کرنے والی ہیں۔ بجٹ میں سرکاری خزانہ کو قابو میں رکھنے کے ساتھ اقتصادی ترقی اور روزگار کو رفتار دینے پر حکومت کا زور رہ سکتا ہے۔

کچھ میڈیا ذرائع کے مطابق سرکاری خزانہ کی حالت مضبوط کرنے کے لیے ٹیکس کا دائرہ بڑھانے اور اس کے حصول کو بہتر کرنے کے ارادے سے 10 کروڑ روپے سے زیادہ کمانے والوں پر 40 فیصد کی ایک نئی شرح سے ٹیکس لگایا جا سکتا ہے۔ ملازمت پیشہ لوگوں کے لیے اہمیت کے حامل انکم ٹیکس کے محاذ پر ٹیکس سلیب میں تبدیلی کی امید کی جا رہی ہے۔

20-2019 کے عبوری بجٹ میں 5 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ فی الحال 2.5 لاکھ روپے سے 5 لاکھ روپے کی آمدنی پر 5 فیصد، 5 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر 20 فیصد اور 10 لاکھ روپے سے اوپر کی آمدنی پر ٹیکس کی شرح 30 فیصد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!