خبریںعلاقائی

الہ آباد یونیورسٹی طلبا نےرکن پارلیمان ریتا بہوگنا جوشی کے گھر کا کیا گھیراؤ

الہ آباد یونیورسٹی میں طلبا یونین کے مقام پر طلبا کونسل کو نافذ کئے جانے کی مخالفت میں یونیورسٹی کے طلبا نے بدھ کو بی جے پی کی نومنتخب رکن پارلیمان ریتا بہوگنا جوشی کے گھر کا گھیراؤ کیا۔

طلبا یونین کی بحالی کے لئے ریتا بہوگنا جوشی کے گھر کا گھیراؤ کرر ہے طلبا کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں طلبا یونین کا اپنا وقار ہے اسے ختم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائےگی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس یونیورسٹی کی پروفیسر رہی ہیں اور موجودہ وقت میں الہ آباد سے رکن پارلیمان ہیں لہذا ڈاکٹر ریتا کو چاہئے کہ وہ اس معاملے کو اٹھائیں۔

اے بی وی پی لیڈر اتیندر سنگھ نے طلبا یونین کی بحالی کے لئے سڑک سے لے کر پارلیمنٹ تک لڑائی لڑنے کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ اگر ہم طلبا کے مطالبے کو پورا نہیں کیا گیا تو ہم سڑک پر اترنے پر مجبور ہوں گے۔ یونیورسٹی میں طلبا یونین کی بحالی کراکے رہیں گے چاہے اس کے لئے کتنی بڑی قربانی ہی کیوں نہ دینی پڑے۔ اس موقع پر طلبا نے ریاستی و مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی بھی کی۔

قابل ذکر ہے کہ منگل کو طلبا نے الہ آباد یونیورسٹی میں طلبا کونسل کے نفاذ کی مخالفت اور طلبا یونین کی دوبارہ بحالی کے مطالبے کے ساتھ پھولپور سے بی جے پی کی نومنتخب رکن پارلیمان کیسری دیوی پٹیل کے رہائش کا گھیراؤ کرتے ہوئے ان سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!