اودگیر: بورڈآف اسلامک ایجوکیشن کرناٹکا کے امتحانات میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات کی تقسیم
اودگیر: 2جولائی (اے این ایس) ڈاکٹر محمد زید حمزہ کی اطلاع کے مطابق بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹکا کی جانب سےساری ریاست کرناٹک بھر میں منعقد ہونے والے اسلامی تعلیمات پر مشتمل امتحانات ہر سال مختلف کورسز کے تحت منعقد کیے جاتے ہیں۔ جو نئی نسل میں اسلامی شعور اور دلچسپی کا باعث بن رہے ہیں۔
نئی نسل جو کہ انگریزی میڈیم سے اپنی تعلیم جاری رکھتی ہے۔ علاوہ ازیں اردو اور دیگر ریاستیں زبانوں کے میڈیم سے پڑھنے والے طلبہ کے لئے دینی کتب کا مطالعہ بڑا مشکل نظر آتا ہے۔ ایسے ماحول میں بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن،کرناٹک نے دینی تعلیم اور اسلامی معلومات پر مشتمل مناسب و منصوبہ بند نصاب کے تحت ان میں دینی شعور بیدار کرنے اور معلومات فراہم کرنے کی گذشتہ کئی برسوں سے ایک کامیاب کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ بورڈ آف اسلامک جو جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے زیرتحت اپنے کام انجام دیتا ہے۔
بورڈ کا نصاب بنیادی اسلامی معلومات پر مشتمل ہے جو اردو کے علاوہ انگریزی اور دیگر ریاستیں زبانوں میں بھی بھی مہیا کیا جاتا ہے۔ جس سے طلبا میں اسلام سے دلچسپی پیدا ہو رہی ہے۔ کیونکہ نصاب بالکل سادہ سلیس اور آسان زبان میں ہے جس سے طلبہ پڑھنے کے بعد باآسانی سمجھ رہے۔
ڈاکٹر زید حمزہ نے مطابق بورڈ آف اسلامک سے متعلق معلومات کرناٹک کے نجی دورے کے موقع پر مہیا ہوئی۔ تو انہوں نے اسے نئی نسل کی بہترین تربیت کا ایک اہم ذریعہ قرار دیا انہوں نے اپنے وطن میں باضابطہ اس کے لئے کوشش کی، جس کے نتیجے میں تقریبا کئی طلباء اس کورس سے مستفید ہو رہے ہیں باضابطہ امتحانات میں شرکت کرتے ہوئے امتیازی کامیابی بھی درج کرا رہے ہیں۔
ڈاکٹر زید حمزہ کے مطابق بورڈ آف اسلامک کا یہ نصاب بلاشبہ نئی نسل کے لیے ایک بہترین سرمایہ ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اودگیر و دیگر شہر کے ذمہ داروں بالخصوص اسکول انتظامیہ سے اس طرح کے امتحانات منعقد کرکے نئی نسل کے اندر اسلامی معلومات کی فراہمی کا ذریعہ ثابت ہوں۔ مزید تفصیلات کے لئے انہوں نے اپنے اس موبائل نمبر 9975616846 پر رابطہ کرنے کے لئے گزارش کی ہے۔