جرائم و حادثات

اترپردیش: پیلی بھیت میں ڈائل 100 نمبر گاڑی نے بچے کو روندا

پیلی بھیت: اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت میں کوتوالی پولس اسٹیشن علاقے میں منگل کو پولس کی ڈائل 100 نمبر گاڑی نے چوتھی جماعت کے ایک طالب علم کو کچل دیا جس سے بچے کی موت ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق چندولی گاؤں میں سڑک کے کنارے لگے درخت سے آم توڑ رہے بچے کو پولس کی گاڑی ڈائل 100 نمبر نے ٹکر مارنے کے بعد پلٹ گئی۔ پولس ذرائع کے مطابق پولس کی گاڑی ایس یو وی کوتوالی جارہی تھی کہ پہلے اس نے بچے کو کچلا اور اس کے بعد پلٹ گئی۔ حادثے میں زخمی بچے کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔

حادثے سے مشتعل مقامی افراد نے سڑک جام کر کے پولس اہلکار کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔مقامی افراد کے مطابق پولس اہلکار نشے کی حالت میں تھے اور اسی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔حادثے کے بعد سپرنٹنڈنٹ آف پولس منوج کمار سونکر مقتول بچے کے اہل خانہ سے ملنے اسپتال پہنچے۔انہوں نے معاملے کی جانچ کی ہدایت دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!