دعوت ہی واحد حل! یہی اسوہ رسولﷺ ہے، اور یہی راہِ نجات ہے۔
داعی سراج احمد ندوی
میں اپنی کم مائگی و بے بضاعتی کے باوجود یہ دعویٰ کرسکتا ہوں کہ اس وقت امت مسلمہ کی کامیابی کی ایک ہی راہ ہے کہ امت عالمی پیمانے پر ساری انسانیت کے سامنے اسلام کی دعوت پیش کرے، اور اس حد تک پیش کرے کہ کسی بھی فرد کو یہ کہنے کا حق حاصل نہ رہے کہ ہمارے پاس تو پیغام نہیں پہنچا،
یہی اسوہ رسولﷺ ہے، اور یہی وہ راہ ہے جس سے مسلمانوں کے لئے حبشہ و حجاز کے دروازے کھلے، فتح مکہ کی راہ ہموار ہوئی، اور پھر پورا عالم اس دعوت کی سحر آفرینی سے مسحور ہوگیا،
شراب کہن پھر پلا ساقیا!
وہی جام گردش میں لا ساقیا!