عراق میں آئی ایس کے 14 دہشت گرد ہلاک
بغداد: بغداد کے شمالی کرکک صوبہ میں امریکی قیادت والی انسداد دہشت گرد دستے نے ایک فوجی مہم میں آئی ایس کے 14 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ عراقی فوج نے یہ اطلاع دی ہے۔ مشترکہ فوجی مہم کے میڈیا دفتر سے جاری ایک بیا ن میں بتایا گیا ہے کہ یہ مہم کرکک کے جنوبی علاقے میں چلائی گئی اور اس میں آئی ایس کے 14 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
عراق میں سلامتی فورسوں نے 2017 کے آخر تک آئی ایس کا صفایا کردیا تھا اور اس کے بعد وہاں حالات کافی بہتر ہیں لیکن کچھ علاقے ابھی بھی ایسے ہیں جہاں آئی ایس سرگرم ہیں اور سلامتی فورسوں اور شہریوں پر گوریلا حملے کر رہے ہیں۔