مغربی بنگال: 50 بم ایک ساتھ برآمد، لوگوں میں خوف
مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ میں بیرک پور کے ڈی سی زون 1 اجے ٹھاکر نے کہا کہ ’’بھاٹپارا پولس اسٹیشن کی سرحد کے تحت آنے والے کانکی نارا علاقہ سے تقریباً 50 بم برآمد کیے گئے ہیں۔ علاقے میں حالات معمول پر ہیں۔‘‘ حالانکہ بم برآمد ہونے کی خبر سے علاقے میں خوف کا عالم ہے۔ لوگ یہ جان کر حیران ہیں کہ 50 بم ایک ساتھ برآمد ہوئی ہیں۔